افغانستان میں پھنسے 4 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے معاملے میں پیشرفت، وزارت داخلہ نے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(آئی این پی)افغانستان میں پھنسے 4ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے معاملے میں پیشرفت سامنے آ گئی ۔وزارت داخلہ نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان آمد پرویکسین شدہ اور کورونا سے محفوظ افراد کو اپنے اضلاع جانے کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق غیر ویکسین یا جزوی ویکسین شدہ افراد کو متعلقہ ضلع کی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا، ایسے افراد کے لیے 10 روز کا قرنطینہ لازمی ہوگا۔وزارت داخلہ کے مطابق افغانستان سے انتہائی ایمرجنسی میڈیکل کیسز کو طریقہ کار کے تحت آنے کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ نے واضح طور پر کہا کہ افغان طلبہ کے لیے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں