اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)کو پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے سندھ روشن پروگرام کیس کی سماعت کی۔شرجیل میمن اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ کیس کے فیصلے تک ضمانت دی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیا اور ان کی عبوری ضمانت اگست کے پہلے ہفتے تک منظور کرلی۔عدالت نے شرجیل میمن کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے شرجیل میمن کو کل ریکارڈ سمیت تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی بھی ہدایت کی۔خیال رہے کہ نیب راولپنڈی نے شرجیل میمن کو طلب کیا تھا اور ان پر منصوبے میں رشوت اور غیر قانونی رقوم لینے کا الزام ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں