مقبوضہ بیت المقدس (پی این آئی) اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف گیڈی آئزنکوٹ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئزن کوٹ نے کہا کہ ہم آج دیکھ سکتے ہیں کہ(ٹرمپ انتظامیہ)کے ایران کے جوہری پروگرام سے نکلنے اور تہران پرآخری درجے کے دباو کی پالیسی نے ہمیں کچھ کامیابیاں دی ہیں لیکن ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ ایران جوہری بم رکھنے کے قریب ترین ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال جس طرح سے معاملات ہوئے اور اس سے قبل بھی غیر ذمہ دارانہ تھا۔آئزنکوٹ کے یہ ریمارکس پیرس سنٹر فار پیس میں ایک کانفرنس کے دوران سامنے آئے اور آئزنکوٹ نے موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہین اور سابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر تنقید بھی کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں