افغان فورسز کو بھی طالبان کے مقابلے میں میدان میں اتاردیا گیا، گھمسان کی لڑائی کا امکان

کابل (پی این آئی) افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے طالبان کی راہ روکنے کیلئے بڑے آپریشن کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھرپور تیاری کے ساتھ فیض آباد شہر پہنچ گئی ہیں جہاں طالبان کے خلاف بڑا آپریشن کرکے قبضہ واپس حاصل کیا جائے گا۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز مسلح جتھے کی پیش قدمی روکنے کیلئے تیار ہیں۔خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں کے دوران طالبان کی جانب سے افغانستان کے 13 اضلاع پر قبضہ کیا گیا ہے۔ طالبان کی کارروائیوں میں غیر ملکی سیکیورٹی فورسز کے انخلا کے بعد سے تیزی آچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close