وزیراعظم کے دفتر کی روزانہ لاگت۔۔۔۔۔۔؟احسن اقبال نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

اسلام آباد(آن لائن )سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے وزیراعظم آفس کے اخراجات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان کے وزیر اعظم دفتر کی روزانہ لاگت قوم کو ڈھائی کروڑ روپے پڑتی ہے اور 9 ارب روپے کے خرچے سے یہ کسی بھی سربراہ مملکت کا مہنگا ترین دفتر ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کیلئے مہنگائی، ریاست مدینہ کے لیکچر جبکہ کرائے کے ترجمانوں کے ذریعے سادگی کی قسمیں اور اِنکم ٹیکس مجھ سے بھی کم ہے۔

آصف زرداری سے متعلق جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ‏آصف زرداری سے متعلق جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی نیب اب تک 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ وصول کی گئی رقم تقریباً 20کروڑ ڈالر بنتی ہے، لیکن اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا وصولی سے اندازہ لگالیں کہ ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close