قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کنال اراضی واگزار کرا لی گئی

اسلام آباد (آن لائن)سی ڈی اے کا ڈھوک جیلانی موضع ملپور میں رات گئے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 10 کنال اراضی واگزار کرا لی گئی سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر ادارہ کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے نواحی علاقے ڈھوک جیلانی موضع ملپور میں رات گئے غیر قانونی قبضے کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی اطلاعات کے مطابق کچھ عرصہ سے قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی پر کاشت کاری کی غرض سے ہل چلایا ہوا تھا تاکہ کاشت کاری کی آڑ میں سرکاری اراضی قبضہ کر سکے تاہم رات گئے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی کے دوران سرکاری زمین پر چلائی گئی ہل کو ویل ڈوزر کی مددسے ختم کرتے ہوئے 10 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔ عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ اسلام آباد میں قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری زمینوں پر مختلف طریقوں سے قبضہ کیا جارہا ہے۔ پہلے مافیا کے افراد کاشت کاری کے لیے مین پر ہل چلاتے ہیں پھر آہستہ آہستہ کمرے اور کچھ عرصے بعد مکمل طور پر اس زرعی زمین پر قبضہ کرلیا جاتا ہے۔سی ڈی اے انتظامیہ نے کہاہے کہ قبضہ مافیا کی ایسی کارروائیوں پر نظر رکھی جارہی ہے کسی قسم کی رعائت نہیں کی جائے گی اور جہاں بھی قبضہ کی کوشش کی گئی وہاں کارروائی کی جائے گی۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close