سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے وزیر اعظم عمران خان سے پی ایم ہائوس میں ملاقات کی، اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا، اب سندھ میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کریں گے،انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو سندھ میں کامیابی دلانے کی کوشش کریں گے، وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور توجہ دیں،وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے لوگوں کے آنے سے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close