حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگادی

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال میں سرکاری سطح پر نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے،خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نئے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے لیے جاری گائیڈ لائنز کے مطابق سرکاری فنڈز پر ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد اور بیرون ممالک علاج پر مکمل پابندی ہوگی،محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے انتظامی سیکریٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے،جاری مراسلے کے مطابق نئی اور خالی آسامیوں پر متعلقہ محکمے کی اجازت کے بعد بھرتیاں کی جائیں گی، 3سال سے خالی پوسٹ پرموثر جواب نہ دینے کی صورت میں پوسٹ ختم کردی جائے گی،جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی بجٹ سے فرنیچر کی خریداری بھی محکمہ خزانہ کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں ہو گی،خیبرپختونخواکی سطح پر محاصل کو اکٹھا کرنے کے لیے ریونیو اتھارٹی کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، سہ ماہی کی بنیاد پر تمام محکمے دیئے گئے اہداف کے حصول کے تعین کو یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں