محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور (آئی این پی ) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اطلاق صرف سرکاری سکولوں پر ہوگا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں یکم جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں نجی سکولوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب سرونگ سکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صرف گورنمنٹ سکولوں کو گرمی کی چھٹیاں دی ہے۔ سرونگ سکولز کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close