غیر ملکی ائیرلائنز کی پروازیں منسوخ؟ سی اے اے نے نیا بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) غیر ملکی ائیر لائنز کی پروازوں کی منسوخی کی خبروں پر سول ایوی ایشن کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیا ، سول ایوی ایشن نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ۔ترجمان سول ایوی ایشن ( سی اے اے ) کے مطابق کسی پرواز کی اجازت کو منسوخ نہیں کیاگیا ، کورونا کی وجہ سے 5 مئی 2021 سے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں کو 20فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشن کی اجازت دی گئی تھی جس میں اب 15جولائی تک توسیع کی گئی ہے ۔ غیر ملکی ائیر لائنز کی پروازوں کی منسوخی کی خبروں پر سول ایوی ایشن کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close