زندہ رہا تویہ کام ہر صورت کروں گا، جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان کا مشن اپنے ذمہ لے لیا

ملتان (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دنیا میں سب لوگ فلاحی کام کرتے ہیں مگر کام وہ جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے، جنوبی پنجاب سے کامیابی کے بعد لوگ اس علاقے کو بھول جاتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ اپنےعلاقے کے لیے کام کرنے میں سب سے زیادہ برکت ہے۔ تمام پارٹیوں نے بڑے بڑے وعدے کیے لیکن جنوبی پنجاب میں کوئی کام کرنے والا نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ لودھراں پائلٹ پروجیکٹ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔ ہم اسکولز اور کالجوں میں کمپیوٹر لیب بنا رہے ہیں۔ زندہ رہا تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہوں گا۔جہانگیرترین نے کہا کہ میرا پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیا م میں رکاوٹ ڈالنے والوں کوڈھونڈیں۔ ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری کی ’دختران ملت‘ کی سربراہ آسیہ اندرابی کو قید سے آزاد کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close