آبی ذخائر میں مسلسل کمی، صوبوں کے حصے میں 5فیصد کٹوتی کر دی گئی

اسلام آ باد (آئی این پی ) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے آبی ذخائر میں مسلسل کمی کے باعث صوبوں کے پانی کے حصے میں 5 فیصد کی کٹوتی کر دی گئی۔ ارسا حکام کے مطابق سندھ کو پانی کی فراہمی ایک لاکھ 49 ہزار سے کم کرکے ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک اور پنجاب کو فراہمی ایک لاکھ 25 ہزار سے کم کرکے ایک لاکھ 6 ہزار کیوسک کر دی گئی ہے۔ پانی کی صورتحال یہی رہی تو پانی کا شارٹ فال مزید بڑھ جائے گا، پچھلے 7روز میں آبی ذخائر میں 6لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد کی کمی ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close