پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے سکولز میں یکم جولائی سے یکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جولائی سے یکم اگست تک ہونگی،میری والدین اور بچوں سے درخواست ہے کہ وہ اس دوران ایس او پیز کو فالو کریں۔این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے یکم اگست تک چھٹیاں کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم پنجاب حکومت نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ پنجاب حکومت نے سکولز میں یکم جولائی سے یکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جولائی سے یکم اگست تک ہونگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close