یکم جولائی سے پیٹرول کتنا مہنگا ہونے جا رہا ہے؟ اوگرا نے سمری بھجو ادی

اسلام آباد(پی این آئی ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری بھجوائی ہے۔اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے لیے تجویز ارسال کردی جس میں پیٹرول چھ روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کل (بدھ کو )کرے گی۔یکم جولائی سے پیٹرول کتنا مہنگا ہونے جا رہا ہے؟ اوگرا نے سمری بھجو ادی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں