گیس بحران شدت اختیار کر گیا، سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں توسیع کر دی گئی

کراچی (پی این آئی )سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز 9 جولائی تک بند رہینگے ۔ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں 9 جولائی تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ میں 22 جون سے سی این سی اسٹیشنز بند ہیں، گیس اسٹیشنز کل صبح 8 بجے کھلنا تھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ 29 جون سے 5 جولائی تک گیس کی پیداوار میں عارضی کمی آئے گی۔گیس کی لوڈ شیڈنگ سے لوڈشیڈنگ کے بحران کا خدشہ بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close