عدالت نے ٹک ٹاک پرایک بار پھر پابندی لگا دی

کراچی (پی این آئی )سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے۔ پی ٹی اے میں شکایت کی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا۔سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی ،مگر کچھ عرصہ بعد اس پابندی کو ختم کردیا گیا تھا اب دوبارہ سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close