لاہور میں سلنڈر کی دکان میں آگ لگنے سے دھماکا، 13سالہ لڑکا جاں بحق

لاہور(آئی این پی)لاہور کے وحدت روڈ پر گیس سلنڈر کی دکان میں آگ لگنے سے ایک لڑکا جھلس کر جاں بحق ہو گیا،ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں وحدت روڈ پر گیس سلنڈروں کی دکان میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کے شعلے دور سے دکھائی دیتے رہے اور آتشزدگی کے بعد سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا بھی ہوا،دھماکے کے نتیجے میں دکان سے گیس بھروانے کیلئے آنے والا 13 سالہ لڑکا عبداللہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا،اہل علاقہ کے مطابق متوفی عبداللہ وحدت روڈ پر اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے آیا ہوا تھا جہاں سے وہ سلنڈر میں گیس بھروانے آیا تھا،ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے بعد متوفی کی لاش میواسپتال منتقل کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close