تحریک انصاف کو شدید دھچکا، تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی نے اپنا گروپ بنا لیا، اپنی ہی جماعت کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)نوشہرہ بلدیاتی الیکشن تحریک انصاف کو شدید دھچکا۔احد خٹک نے تحصیل نظامت کے لیے اپنے گروپ سمیت بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کے ناراض ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی اور سابقہ صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خان خٹک نے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے مقابلے میں کھل کر اپنے گروپ کے ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کے بعد وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے آپنے حامیوں کو آسلام اباد طلب کرلیا۔لیاقت خٹک نے اپنے بیٹے احد خٹک کے ساتھ نوشہرہ تحصیل کی تمام یونین کونسلوں کو اپنے بلدیاتی امیدوار کھڑے کرنے تحصیل کی سطح پر سابق ناظمین اور سابق بلدیاتی امیدواران کا گرینڈ جرگہ طلب کرلیا۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی کے 63کی نشست تحریک انصاف کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد بلدیاتی الیکشن میں لیاقت خٹک کے گروپ کی پوزیشن بہت مستحکم ہوچکی ہے۔لیاقت خٹک کے قریبی زرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کی جانب سے احد خٹک کو تحصیل نظامت کے لیے کھڑے کرنے پر اگرتحریک انصاف کی جانب سے کوئی شوزکاز پارٹی کی جانب سے دیاگیاتو لیاقت خٹک پارٹی کی جانب سے شوزکار کا کسی دباو کے برخلاف صوبائی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close