سیاست میں پانسہ پلٹنے لگا؟ پیپلزپارٹی نے حکمران جماعت تحریک انصاف کی بڑی وکٹیں اڑا لیں

لاہور(پی این آئی)پیپلزپارٹی نے حکمراں جماعت کو زور دار جھٹکا دے دیا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس 111ہزارہ کالونی سے پی ٹی آئی کے سابق صدر ملک آصف اقبال نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاص سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر شپ کی عوام دوست پالیسیوں اور علاقے کے عوام کیلئے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی بے لوث خدمات اور عوام کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر صدر وارڈ 3حبیب ،انفارمیشن سیکریٹری وارڈ 2عمران خان ،نائب صدر وارڈ 2سرفراز تنولی ،وارڈ 2کے صدر راجہ غلام قادر اور دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر پی پی کے جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاص نے ملک آصف اقبال اور ان کے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر ویلکم کیا اور انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہزارہ کالونی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی جائیگی۔واضح رہے کہ چند روز قبلتحریک انصاف کے مقامی رہنما سردار عزیز 50 ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے انہیں خوش آمدید کہا تھا۔اس موقع پر سردار عزیز نے کہا کہ بے حس اور نکمے لوگوں نے کراچی میں پی ٹی آئی کو تباہ کردیا۔سعید غنی بولے کہ ان ساتھیوں کے توسط سے مزید سیاسی کارکنوں تک پہنچیں گے، جن علاقوں سے ایم کیو ایم کو 80 ہزار ووٹ ملتے تھے آج 5 ہزار ووٹ ملے۔سعید غنی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم نے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، ایم کیو ایم کو اپنی ذلت پر غور کرنا چاہیے۔اسی طرح گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بھی بڑی وکٹیں گرا لی تھیں۔ چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو بہت عزت دی، لیکن ان کی فطرت میں وفا کرنا نہیں۔منگل کو کوئٹہ میں نواب ثنااللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ اور دیگر سیاسی قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں