اسپیکر قومی اسمبلی کا سود کے خلاف علما سے مشاورت کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سود کے خلاف جید علما کرام کے ساتھ مشاورت کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نیکہا ہے کہ وہ سودی نظام کیخلاف جید علما کے ساتھ عیدالاضحی کے بعد مشاورت کریں گے اور پھر اس حوالے سے سفارشات تیار کر کے وزیراعظم کو دیں گے،انہوں نیکہاکہ عید الاضحی کے فورا بعد مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر جید علما سے سودی نظام کے خلاف اور اس کے متبادل نظام پر مشاورت کی جائیگی۔

مختصر لباس کے بارے میں وزیر اعظم کا بیان،بادشاہی مسجد کے خطیب نے اپنا مؤقف جاری کر دیا

لاہور(آئی این پی ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین اور بادشاہی مسجد کے خطیب و امام مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے مختصر لباس کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کا بیان قابل تحسین ہے۔ اپنے ایک بیان میں مولانا آزاد نے کہا اسلام شرم وحیا والا دین ہے اسلام نے عورت کو مکمل لباس پہننے کا حکم دیا ہے، ایک طبقہ عورت کو بے لباس کرنا چاہتا ہے جو قابل مذمت ہے وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے اسلام اور روایات مشرق کو تقویت حاصل ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close