ٹریفک اسسٹنٹ نے 7 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

لاہور(آئی این پی) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک اسسٹنٹ نے 7سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی،تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کنگم چوک پر ٹریفک اسسٹنٹ نے 7سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی، نامعلوم موٹر سائیکل سوار چلتی موٹر سائیکل سے بچے کو پھینک کر فرار ہوگیا، ٹریفک اسسٹنٹ نے مشکوک سمجھ کر موٹر سائیکل سوار کو روکا تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے رکنے کی بجائے موٹر سائیکل بھگا دی،ٹریفک اسسٹنٹ نے موٹر سائیکل سوار کا پیچھا کیا تو وہ چلتی موٹر سائیکل سے بچے کو پھینک کر فرار ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close