موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی یا نہیں؟ پرائیویٹ سکولوں نے بھی فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے طلبا کو موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھرموسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ کاشف مرزا نے کہا کہ رواں سال ملک بھرموسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔مسلسل تعلیمی ادارے بند کرکے پانچ کروڑ طلبا کا گذشتہ 18 ماہ سے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔ کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ اسکولز کی ٹائمنگ صبح 7 سے 11 بجے تک ہو گی۔ سندھ کی طرح دیگر صوبے بھی موسم گرما تعطیلات ختم کرکے ٹائمنگ صبح 7 سے 11 بجے کا اعلان کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بوجہ گرمی طلبا بغیر یونیفارم اسکولز آسکتے ہیں۔آن لائن تعلیم کی سہولت رکھنے والے اسکولز آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہورچیمبر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن نے بھی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ رواں سال اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ کی جائیں، بلکہ اسکولوں کے اوقات کار صبح 6 بجے سے10 بجے تک کر دیے جائیں۔ دوسری جانب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 2 جولائی تا یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔محکمہ تعلیم اسکولز نے چھٹیوں کی تجاویز مبنی سمری وزیرتعلیم مراد راس کو بھیج دی گئی جس کے بعد چھٹیوں کا حتمی فیصلہ این سی اوسی اجلاس میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کرنے کے بعد اب ہم آٹھویں جماعت کا امتحان بھی ختم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں