گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد گرمی میں نمایاں کمی آئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔خیا محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز بھی خیبرپختونخوا، بالائی اوروسطی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ کہیں کہیں پربارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بعض مقا مات پر تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختو نخوا: چیراٹ 04، پٹن 03،لوئردیر 02، گلگت بلتستان: استور، بگروٹ02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی47، دادو 45،نوابشاہ 44،بہاولنگر،جیکب آباداور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں