مریم اورنگزیب نے حکومت پر سینکڑوں ارب کے سکینڈلز گنوا دیے، شہباز گل

اسلام آباد(آئی این پی)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے اسمبلی کی تقریر میں سوشل میڈیا سے فگرز لے کر حکومت پر سینکڑوں ارب کے سکینڈلز گنوا دیے ہیں۔جمعرات کومعاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ جھوٹ تو انہوں نے بولنا ہی ہے کیا اسمبلی میں بھی اتنے کھلے جھوٹ بولنے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر کسی آفیشل فگرز کے ، کیا اسمبلی میں جھوٹ بولنے پر کوئی کارروائی ہو گی؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close