ن لیگ نے پہلی بار اپنے خلاف عدالتی فیصلہ آنے پر اطمینان کا اظہار کر دیا، بڑی وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی ) نوازشریف کی اپیلیں عدم پیروی پر خارج ہوئیں ہم مطمئن ہیں،نوازشریف وطن واپس آ کر عدالت سے رجوع کریں گے، عدالت کی جانب سے نواز شریف کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں مسترد ہونے پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں خارج ہونے پر کہاہے کہ نوازشریف کی اپیلیں عدم پیروی پر خارج ہوئیں ہم مطمئن ہیں۔نوازشریف واپس آئیں گے تو دوبارہ عدالت سے رجوع کرسکیں گے۔لیگی رہنما نے اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہاہے کہ نوازشریف ٹھیک ٹھاک ہیں ان کی صحت کا خیال رکھا جارہا ہے، ان کاکہناتھا کہ نوازشریف عدالت اور حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے ہیں،سابق وزیراعظم اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد ہی واپس آئیں گے،نوازشریف کو جب ڈاکٹرز اجازت دیں گے تو واپس آجائیں گے۔دوسری جانب ملک کے سینئر قانون دان اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاہے کہ اپیلیں خارج ہونے پر نوازشریف کا برطانیہ میں رہنا مشکل ہو جائے گا،صورتحال واضح ہو چکی کہ نوازشریف جان بوجھ کر بھاگے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ گارنٹی دینے والے شہبازشریف کیخلاف بھی ایکشن ہو سکتا ہے ۔بابراعوان نے نوازشریف کی اپیلیں خارج ہونے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ اپیل دائر کرنے پر لازم ہے وہ پہلے عدالت کا فیصلہ قبول کرے،مریم نواز نے 100 فیصد واضح کردیاکہ یہ فراڈ کرکے باہر گئے تھے ،مریم نواز نے کہاہے وہ شام کو والد کو واپس بلا سکتی ہیں ۔مشیر پارلیمانی امور نے کہاکہ اب یہ طے شدہ وقت میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں ،ایسا نہیں ہوتا ملزم کی خواہش کے مطابق عدالتیں فیصلہ کریں،ان کاکہناتھا کہ اپیلیں خارج ہونے پر نوازشریف کا برطانیہ میں رہنا مشکل ہو جائے گا،اب صورتحال واضح ہو چکی نوازشریف جان بوجھ کر بھاگے ہیں ۔بابراعوان نے کہاکہ نوازشریف سرنڈر کردیں یا قبل ازگرفتاری کیلئے درخواست دیں ،انہوں نے کہاکہ گارنٹی دینے والے شہبازشریف کیخلاف بھی ایکشن ہو سکتا ہے ،شہبازشریف کیخلاف ایکشن نہ ہونا احتساب عمل پر سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ڈھٹائی کیساتھ بیان حلفی کی موجودگی میں ڈٹے رہے ،4 گھنٹے تقرر کرنیوالا آج قوم کے گھٹنے پکڑے گا یا توبہ کا سجدہ کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں