جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے پاکستانی سائنسدانوں کی خدمات کا اعتراف کر لیا، ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)جوہری توانائی کے عالمی ادارے( آئی اے ای اے )اور ایف اے او کی جانب سے پاکستانی اداروں اور سائنسدانوں کیلئے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو زرعی سائنسی تحقیق میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈ پاکستان کی زرعی تحقیق کی کامیابی کا اعتراف ہے۔پاکستان اٹامک انرجی کے کاشف ریاض نوجوان سائنسدان کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیے گئے ہیں، جب کہ سائنسدان منظور حسین، ریاض خان، سجاد حیدر اور حافظ ممتاز کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا۔یہ ایوارڈ پاکستانی اداروں اور سائنسدانوں کی شاندار خدمات کیلئے بڑا اعزاز ہے۔یہ ایوارڈ پلانٹ موٹیشن بریڈنگ اور متعلقہ بائیو ٹیکنالوجیز میں اہم کامیابیوں پر دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ان ایوارڈز کا باضابطہ اعلان آئی اے ای اے جنرل کانفرنس کے آئندہ سالانہ ریگولر سیشن کے دوران کیا جائے گا، جو رواں سال 20سے 24ستمبر تک آئی اے ای اے ہیڈ کوارٹرز ویانا میں منعقد ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close