اسلام آباد ( پی این آئی ) ملک میں بجلی کا ایک اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گیس فیلڈزکی سالانہ مرمت کے باعث ملک میں بجلی کا ایک اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، کیوں کہ گیس فیلڈز کی سالانہ مرمت کا کام کیا جانا ہے جب کہ ایل این جی کی ترسیل بھی تقریباً ایک سے ڈیڑھ ہفتہ بند رہے گی ، ایل این جی ترسیل بند ہونے سے پاورپلانٹس کوگیس فراہمی متاثر ہوگی۔ذرائع کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال پر مشاورت کرنے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے ، جس میں ارسا ، واپڈا ، پاور ڈویژن ، پیٹرولیم اور پلاننگ کے حکام شریک ہوں گے ، اس کے علاوہ حکومت نے پن بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے ارسا کو ڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھانے کی ہدایت کی لیکن ارسا حکام کہتے ہیں کہ پن بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے پانی کے ذخائر ختم کرنے کا رسک نہیں لیا جاسکتا۔خیال رہے کہ ایک طرف جہاں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں دوسری جانب چند غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی کی جا رہی ہے جس نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں ، چند روز قبل گذشتہ روز موصول ہونے والی خبروں کے مطابق ملک میں بجلی کا بحران شدید ہو گیا تھا ، جب مجموعی شارٹ فال 5000 میگا واٹ تک پہنچ چکا تھا ،جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی ، جس پر عوام لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ، وزرات توانائی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ شارٹ فال 1500 میگا واٹ ہے اور لوڈ شیڈنگ بھی کم ہو رہی ہے جب کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم اوور لوڈڈ ہے،80 فیصد ٹرانسفرمر اوور لوڈڈ ہیں، طلب بڑھنے کے باعث فیڈرز ٹرپ کر رہے ہیں۔اور اب ایک بار پھر گیس فیلڈزکی سالانہ مرمت کے باعث ملک میں بجلی کا ایک اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، کیوں کہ گیس فیلڈز کی سالانہ مرمت کا کام کیا جانا ہے جب کہ ایل این جی کی ترسیل بھی تقریباً ایک سے ڈیڑھ ہفتہ بند رہے گی ، ایل این جی ترسیل بند ہونے سے پاورپلانٹس کوگیس فراہمی متاثر ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں