پختونخوا میں کوئی بےروزگار ہے نہ غریب پرویز خٹک کا دعویٰ، حلقے کے عوام نے اسٹینڈ لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی طرف سے 5 سال تک خیبر پختونخوا صوبے کے وزیر اعلیٰ رہنے والے سیاستدان اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کوئی غریب ہے اور نا کوئی بے روزگار ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کا دعویٰ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے کیا۔ اس حوالے سے پرویر خٹک کے آبائی گاؤں اور حلقے مانکی شریف کے مکینوں کا کہنا ہے کہ صرف مانکی شریف میں سیکڑوں مکانا ت کچے ہیں اور لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ نوشہرہ کی آبادی کے تناسب سے ایک لاکھ دو ہزار خاندان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور یہی تناسب ضلع بھر میں کچے مکانا ت کا بھی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں