جمائما گولڈ اسمتھ بھی میدان میں آ گئی، خواتین کے لباس پر عمران خان کے مؤقف پر اپنی رائے دے دی

لندن (پی این آئی) وزیراعظم عرمان خان کی طرف سے اس بیان پر کہ خواتین کے مختصر لباس سے مرد کے جذبات کو انگیخت ملتی ہے پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی میدان میں آ گئی ہیں اور انہوں نے بھی ڈھکے چھپے انداز میں حصہ لیا ہے۔انہوں نے عمران خان کی اس سوچ سے واضح اختلاف کیا ہےانہوں نے اس سے قبل عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کیے گئے ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ایک ٹھنڈی آہ کیساتھ ’ایک بار پھر یہی‘ لکھا۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹ میں سعودی عرب کی ایک بزرگ خاتون کا قصہ بیان کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’آج بھی یاد ہے کہ جب برسوں پہلے وہ سعودی عرب میں تھیں تو ایک بزرگ خاتون برقع اور نقاب کیے ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں۔‘جمائما نے لکھا کہ ’خاتون نے حقیقیت بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ برقع اور نقاب میں باہر کہیں جارہی تھیں تو ایک نوجوان نے ان کا پیچھا کیا ہراساں کیا، جس سے چھٹکارا پانے کا واحد حل یہ تھاکہ وہ اپنا نقاب ہٹائے۔‘اپنے ٹوئٹ کے آخر میں جمائما نے لکھا کہ ’مسئلہ کبھی بھی خواتین کے لباس کا نہیں رہا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں