واشنگٹن (پی این آئی) امریکی حکومت نے ایران کے خلاف ایکشن شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پہلے قدم کے طور پرامریکا نے ایران کے سرکاری میڈیا پریس ٹی وی سمیت 3 اداروں کی ویب سائٹس بند کردی ہیں۔یہ خبر بریک کرتے ہوئے روسی میڈیا کا کہنا ہے کہایران کی بڑی نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ بند کیا جانا پہلی بار ہوا ہے۔اس حوالے سےترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کوئی تبصرہ کرنے کی بجائے کہ اس معاملے پر محکمہ انصاف سے پوچھا جائے۔ایران کی یہ تینوں ویب سائیٹس ایران میں قدامت پسند ابراہیم رئیسی کے صدر بننے کے بعد بند کی گئی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں