بلاول بھٹو کو سیاست سکھانا ایسا ہے جیسے مچھلی کو تیرنا سکھانا، آصف علی زرداری

اسلام آباد/ کراچی (آئی این پی )سابق صدر مملکت اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو سیاست سکھانا ایسا ہے جیسے مچھلی کو تیرنا سکھانا ، چیئرمین پیپلزپارٹی اپنی موج میں آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان کی آئندہ نسلوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ پیرکو بلاول ہائوس میں بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی وسابق صدر آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ا س موقع پر آصف زرداری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کاہ کہ دنیا بھر کے دانشمند بے نظیر پر کتاب لکھ رہے ہیں ، بے نظیر کی شخصیت بے مثال تھی اور وہ تمام خواتین کیلئے ایک رول ماڈل ہیں ،انہوں نے ملک کیلئے قربانیاں دی جبکہ متحرمہ کو راولپنڈی جلسے مٰن شرکت سے روکا گیا تھا لیکن وہ نہیں مانیں اور عوام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا ۔آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر کے کارکنوں کی مدد سے پرویز مشرف کو ملک سے نکال باہر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو سکھانا ایسے ہے جیسے مچھلی کو تیرنا سکھائے ، بلاول بھٹو اپنی موج میں آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان کی آئندہ نسلوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close