مولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کارکنان کی جے یوآئی میں شمولیت

پشاور(آن لائن)امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان و سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے جے یوآئی پی کے 77 سٹی پشاور کے امیر مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ و جنرل سیکرٹری حاجی محمد سعید کی کاوشوں سے پی کے 77 میں جمعیت میں خاندانوں سمیت نئے شامل ہونے والے افراد کو جمعیت کی ٹوپیاں پہنائیں اور جمعیت میں شمولیت پر مبارکباد دی پیپلز پارٹی سے جے یوآئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں محمد رفیق محلہ دار، جعفرحسین،جھانگیر، محمد اسمعیل ودیگر انکے ساتھی شامل تھے جنہوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر جے یوآئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر جے یوآئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش،ضلع پشاور کے امیر مولانا مسکین شاہ،جنرل سیکرٹری حاجی خالد وقار چمکنی،سینئر نائب امیر قاری سید رفیق شاہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبد الجلیل جان،امیر سٹی پشاور مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ، سابق سینیٹر حاجی غلام علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی کے 77 حاجی ظاہر شاہ و دیگر جماعتی زمہداران بھی موجود تھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close