فردوس عاشق اعوان سے تھپڑ کھانے والے پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کو بڑ اجھٹکا لگ گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے این اے 249 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کی کامیابی کو چیلنج کر دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کی کامیابی کو چینلج کر دیا۔درخواست گزار مفتاح اسماعیل نے موقف اختیار کیا کہ قادر مندوخیل کو دھاندلی سے این اے 249 سے کامیاب کرایا گیا،میرے مسترد ووٹوں کی تعداد 900 ہے جبکہ قادر مندوخیل کی مسترد ووٹوں کی تعداد 500 سے زائد بتائی گئی۔مفتاح اسماعیل کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ جس کے ووٹ زیادہ ہوتے ہیں، مسترد اسی کے زیادہ ہوتے ہیں۔پریزائیڈنگ افسر کی غلطی امیدوار کے حصے میں ڈال دی گئی۔درخواست میں مفتاح اسماعیل نے استدعا کی کہ قادر مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ 16جون کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخابات کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے دوبارہ انتخابات کی درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 249 میں دوبارہ انتخاب کے حوالے سے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) اور پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ دورانِ سماعت ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ ووٹوں کی حلقے سے باہر منتقلی دوبارہ پولنگ کی وجہ نہیں بن سکتی۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل الیکشن سے مطمئن ہوگئے اس لیئے انہوں نے دوبارہ پولنگ کی درخواست نہیں دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس ضمن میں دونوں فریقین کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں