ڈالر کی اونچی اڑان، روپے کو بری طرح روند ڈالا

کراچی(پی این آئی) امریکی ڈالر کے ریٹ میں پھر اضافہ دیکھا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 41 پیسے اضافے سے 157 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔دنیانیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا تھا، آخری کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 156 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 89 پیسے ہو گئی تھی۔ تاہم ایک روز قبل صورتحال الٹ رہی جب ڈالر کی بجائے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، 22 پیسے کمی کے بعد ڈالر 156 روپے 74 پیسے پربند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close