وزیر اعظم عمران خان نے اہم ترین غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اہم ترین غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ اپنا دورہ برطانیہ ملتوی کردیاہے۔ وزیراعظم نے ملک کی داخلی، سیاسی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر ازخود برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کے قریبی ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیراعظم نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کی تکمیل کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث وہ آئندہ ماہ برطانیہ کے دورے پر نہیں جائیں گے تاہم رواں سال کے آخر تک وزیراعظم کا دورہ برطانیہ شیڈول ہونے کا امکان ہے۔ان ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت حال ہی میں برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے دی تھی جب کہ انہیں آئندہ ماہ ہونے والی پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے بھی مدعو کیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close