چین میں محو سفر ہاتھیوں کا جھنڈ واپسی کی تیاری کرنے لگا

کنمنگ (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان میں مٹرگشت کرتے ہوئے ہاتھیوں کا مشہور ہونے والاجھنڈ شمال میں تقریبا500کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد واپس جنوب کو لوٹنے کا ارادہ کررہا ہے۔ہاتھیوں کی ہجرت پرنظر رکھنے والیہیڈ کوارٹرزکے انچارج کے مطابق ہاتھیوں کا یہ جھنڈ جمعرات کی رات 9 بج کر 48 منٹ پر یوشی شہر کی ایشان کانٹی میں داخل ہوا۔ہاتھیوں نے شمال مغرب میں 13.5 کلومیٹرکا فاصلہ طے کیا۔ایک نر ہاتھی ، جو 13 دن پہلے جھنڈ سے بچھڑگیا تھا ، اب اس جھنڈ سے تقریبا 24.7 کلومیٹر دور ہے۔ تمام کے تمام 15 ہاتھی صحیح سلامت ہیں۔ہیڈ کوارٹرز کے ماہر شین چھنگ ژونگ نے کہا کہ ابتدائی جائزہ جس میں ہاتھیوں کی واپسی کے رجحان کا کہا گیا ہے اس کے باوجود اس جھنڈ کے مخصوص راستوں کاتعین مزیدتحقیق سے ہوگا۔یہ ہاتھی شی شوآنگ بانا دائی کے خود اختیار پریفیکیچر میں اپنے جنگلاتی مسکن سے تقریبا 500 کلومیٹر کا سفرکرکے 2 جون کو صوبائی صدر مقام کنمنگ پہنچے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں