واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ نے ایران کے ساتھ تنازعے کی شدت میں کمی کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے چار ممالک سے میزائل ڈیفنس سسٹم ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے مشرقِ وسطیٰ کے چار ممالک سے میزائل ڈیفنس سسٹم پیٹریاٹ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے سعودی عرب، کویت ، عراق اور اردن سے پیٹریاٹ میزائل کی آٹھ بیٹریاں ہٹائی جائیں گی۔ یہ ڈیفنس سسٹم سعودی عرب اور عراق میں اس وقت نصب کیا گیا تھا جب ایرانی ڈرونز نے سعودی عرب کی آئل فیلڈز کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب سے ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ڈیفنس سسٹم ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب کو مہیا کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں