عالمی بینک پاکستان پر مہربان ڈالروں کی بارش کردی

اسلام آباد (پی این آئی ) عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 44کروڑ20لاکھ ڈالرز قرض کی منظور ی دیدی ، عالمی بنک کی جانب سے دی جانیوالی خطیر رقم پنجاب میں واٹر سپلائی اور سیوریج نظام کی بہتری پرخرچ کی جائے گی اس رقم سے پنجاب کے 16 سے زائداضلاع میں واٹر سپلائی اور سیوریج کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا جس سے د یہی اضلاع میں 60لاکھ لوگوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آسکے گی

تمام پرائمری اسکول، درگاہیں اور پارک پیر 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ

کراچی (پی این آئی) پیر 21 جون سے کراچی سمیت سندھ میں تمام پرائمری سکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں پرائمری اسکول پیر 21 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صوبے میں موجود تمام درگاہیں، امیوزمنٹ پارکس اور انڈور جمز 28 جون کو کھول دیئے جائیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کواجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہور ہی ہے، جبکہ کورونا تشخیصی شرح 3 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی ہے۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ یہ کمی تب تک ہوتی رہے گی جب تک عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے رہیں گے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 8 اعشاریہ 08 اور حیدرآباد میں 4 اعشاریہ 3 فیصد ہے۔ ٹاسک فورس کو بتایا گیا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں کورونا وائرس کے 14 فیصد، جنوبی میں 10 فیصد، سینٹرل میں 9 فیصد، غربی میں 8 فیصد، ملیر، کورنگی اور سکھر میں 7، 7 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس موقع پروزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی کراچی کے ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کیسز بہت زیادہ ہیں، ماہ جون میں کورونا سے 263 کورونا مریض انتقال کر گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close