تہران(پی این آئی) ابراہیم رئیسی بھاری اکثریت سے ایرانی صدر منتخب ہوگئے، انہوں نے ایک کروڑ 78 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کے حمایت یافتہ امیدوار ابراہیم رئیسی کامیاب قرار پائے۔ صدارتی انتخاب میں چار امیدوار مدمقابل تھے، باقی تینوں امیدواروں نے اپنی شکست تسلیم کر کے ابراہیم رئیسی کو کامیابی کی مبارکباد دی۔
یہ ممکن ہی نہیں کہ ہم امریکہ کو افغانستان میں ایکشن کے لیے اڈے دیں
اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان ڈٹ گئے، امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں واضح کر دیا کہ افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستانی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہی نہیں کہ ہم امریکا کو افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستان میں اڈے دیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کا اس حوالے سے جاری کیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو پیر کی صبح 3 بجے نشر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس انٹرویو میںوزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کر دیاہے اوروزیرِ اعظم عمران خان نے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستانی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکا کو اڈے دینے سے انکار وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں