آزاد کشمیر الیکشن21، سابق جج ہائی کورٹ و سابق چئیرمن احتساب بیورو محمد یونس طاہر ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے

میرپور (پی این آئی) سابق جج ہائی کورٹ و سابق چئیرمن احتساب بیورو محمد یونس طاہر ایڈووکیٹ بھی کھلاڑی بن گئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونس طاہر کی وکٹ گرا کر ایل اے تھری میرپور اور ڈڈیال میں پی ٹی آئی کشمیر کی پوزیشن مستحکم بنا لی طاہر یونس ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ایک بڑی تقریب میں کیا شمولیتی تقریب میں حلقہ میرپور حلقہ ڈڈیال حلقہ کھڑی شریف حلقہ چکسواری کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی شمولیتی تقریب سے سابقہ وزیراعظم عمران خان چوہدری اخلاق احمد چوہدری اظہر صادق چوہدری ارشد حسین محمد یونس طاہر محمد زمان مغل غلام رسول عوامی پروفیسر مرزا افضل حاجی افتخار سردار جمیل صادق ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم برسر اقتدار آنے کے بعد ازاں کشمیر کے خطہ کو حقیقی معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے کشمیر ایشو کو جارحانہ انداز میں اجاگر کریں گے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے جان بوجھ کر کشمیر ایشو کو پس پشت ڈال کر تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔میں نے اپنے دور اقتدار میں آزاد کشمیر کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے آزاد کشمیر میں پہلا ہائیڈرو پراجیکٹ میرے دور حکومت میں لگایا گیا وادی نیلم میں اس پروجیکٹ کا افتتاح جنرل مشرف نے کیا تھا اس پروجیکٹ سے آج بھی آزاد حکومت کو 60 سے 70 کروڑ روپے سالانہ ملتے ہیں۔میں محمد یونس طاہر اور ان کے دیگر ساتھیوں کو پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت پر صیم قلب سے خوش آمدید کہتا ہوں محمد یونس طاہر کی شمولیت سے پی ٹی آئی کشمیر کو پورے میرپور ڈویژن میں بڑی تقویت ملے گی ہم ان کے تجربہ سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔ہم حکومت سازی کے تین ماہ بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروائیں گے تاکہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گامیری کاوشوں سے وزیراعظم عمران خان نے دو منصوبے سی پیک میں شامل کروائے ہیں ایک مظفرآباد سے میرپور موٹر وے کا منصوبہ ہے اور دوسرا منصوبہ انڈسٹریل زون ہے انڈسٹریل زون کے ذریعے سے ہی آزاد کشمیر میں حقیقی معنوں میں ترقی کا انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close