این سی او سی نے پاک افغان بارڈر ٹرمینل بند کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی)نے افغانستان کے ساتھ بارڈر ٹرمینل فوری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے لینڈ بارڈر منیجمنٹ پالیسی پر نظر ثانی کر لی ہے،این سی او سی نے پاک افغان بارڈر ٹرمینل بند کرنے کی منظوری دے دی، بارڈر بندش کا فیصلہ افغانستان میں کرونا وائرس کے پھیلا ئوکے باعث کیا گیا ہے، فیصلے کے مطابق دونوں ممالک کے مابین پیدل آمد و رفت مکمل بند رہے گی،این سی او سی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی، تاہم واپس آنے والے پاکستانیوں کو کرونا ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہوگی،این سی او سی کے مراسلے کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان شہری پابندی کے باوجود واپس جا سکیں گے، جب کہ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں افغانستان سے پاکستان آنے کی بھی اجازت ہوگی، تاہم اس صورت میں آمد کرونا ٹیسٹنگ سے مشروط ہوگی،افغانستان اور پاکستان کے مابین ایئر لائن آپریشن کارگو موومنٹ جاری رہے گی، این سی او سی نے فیصلے سے متعلق وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close