وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں ایگل سکواڈ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی ہے،اس میں دم نہیں رہا، قومی اسمبلی میں گزشتہ 3 دن جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی، اپوزیشن کے پسٹن میں کچرا ہے، ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد سے جرائم کو ختم کریں، امن وامان ہوتوسرمایہ کاری آتی ہے، ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ غریب قانون کی زد میں آتا ہے، امیر بچ نکلتا ہے، پاکستان میں غریب کو دیکھ کر قانون حرکت میں آتاہے۔ اسلام آباد میں ایگل سکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی پولیس میں ڈیڑھ سو جوانوں پر مشتمل ایگل اسکواڈ کا افتتاح کررہے ہیں، سولہ کاریں بھی اس سکواڈ میں شامل کریں گے، اسلام آباد کے لوگ ملک میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ ہیں، ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد سے جرائم کو ختم کریں، امن وامان ہوتوسرمایہ کاری آتی ہے، ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ غریب قانون کی زد میں آتا ہے، امیر بچ نکلتا ہے، پاکستان میں غریب کو دیکھ کر قانون حرکت میں آتاہے، ہمارا مقصد ہے کہ طاقتور کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں۔ شیخ رشید کہنا تھا کہ خواتین کے لیے مخصوص بازار بنانے جارہے ہیں، نالہ لئی کے لیے 55ارب روپے رکھے گئے، ویزا آن لائن کردیا، ایک ہی روز میں پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی، ملک میں سیاحت کو فروغ مل رہاہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں گزشتہ 3 دن جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی، اپوزیشن کے پسٹن میں کچرا ہے، اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی ہے، اس میں دم نہیں رہا، یہ لوگ دسمبر میں حکومت کے خاتمے کا اعلان کر چکے تھے، لیکن میں نے پہلے بھی کہا تھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close