چین نے نیاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ گروپ خلا میں بھیج دیا

شی چھانگ (شِنہوا)چین نے جمعہ کے روزملک کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کیشی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکزسے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ گروپ کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیاہے۔یہ مصنوعی سیاریدوپہر2بج کر30 منٹ(بیجنگ ٹائم)پرکیریئر راکٹ لانگ مارچ -2 سی کے ذریعے خلا میں روانہ کئے گئے۔یا گان -30 فیملی سے تعلق رکھنے والے مصنوعی سیاروں کا یہ نوواں گروپ ہے اس کے علاوہ تیان چھی گروپ سے تعلق رکھنے والاتیان چھی-14 مصنوعی سیارہ بھی ان کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا ہے۔ یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 375 واں مشن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں