850سے1000سی سی گاڑیوں کی قیمت میں بھی کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے نئی آٹوپالیسی کے اطلاق سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نئی آٹو پالیسی بارے اجلاس ہوا جس میں وزیر صنعت و پیداوار کی نئی آٹو پالیسی سےمتعلق اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ نئی پالیسی سے 850 سے 1000 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوسکیں گی، جس سے مقامی گاڑیوں کی مانگ بڑھے گی۔وزیر صنعت و پیداوار نے الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیر خزانہ نے نئی پالیسی کے اطلاق سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close