سابق سینیٹر عثمان کاکڑ برین ہیمرج کے حملے کے بعد گر کر شدید زخمی، حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی )پشتونخواہ ملی پارٹی کے سینئر رہنما عثمان کاکٹر دماغ کی شریان پھٹنے کی وجہ گر کر زخمی ہو گئے ، طبعیت تشویشناک ۔ تفصیلات کے مطابق ملی پارٹی کے سابق صوبائی وزیر عبد الرحیم زیار توال کے مطابق جمعرات کو عثمان کاکڑ اپنے گھر میں تھے

انہیں برین ہمیرج کی وجہ سے دماغی شریان پھٹ گئے تھے جس کے بعد وہ خود کو سنبھال نہ سکے اور گھر کر زخمی ہو گئے ۔ انہیں فوری طور پر کوئٹہ کے علاقے پشین سٹاپ میں واقع نجی اسپتال اور پھر کوئٹہ کے معروف نیورو سرجن ڈاکٹر نقیب اللہ کے کلینک پہنچا یا جہا ں سے انہیں سٹی انٹر نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، بتایا گیا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔ عبد الرحیم کے مطابق وہ کومہ کی حالت میں ہیں اور آپریشن کے دوران عثمان کاکڑ نے صرف ایک دفعہ پائوں کو ہلایا تھا ۔ عوام نینشل پارٹی کے رہنما میاں افتخار نے اس حوالے سے ٹویٹر پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ سابق سینٹر موٹر کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوا ہے۔ آپریشن کے بعد جسمانی نقصان کا پورا پتہ چل سکے گا۔یا ﷲ عثمان بھائی کو ھر قسم کی تکلیف جسمانی معذوری سے بچا اور جلد صحتیاب کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں