فردوس عاشق اعوان کو رشتے کرانے والی آنٹی قرار دے دیا گیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے جیو نیوز کے پرو گرام ’جشن کرکٹ ‘ میں سوالوں کے جواب کے دوران یہ بات کہتے ہوئے اپنے کیرئیر سمیت دلچسپ موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ اداکاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ تھوڑی بہت بھی معلومات نہیں تھی، ماں باپ نے زبردستی اداکاری میں بھیجا، والدین چاہتے تھے کہ میرا نام ہو کیوں کہ انہیں مجھ میں ایک چمک نظر آتی تھی لیکن کامیابی نہ ملی تو اسکواش کھیلا۔نمرہ خان کو میزبان نے نوازشریف، عمران خان اور آ صف علی زرداری میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن دیا جس پر انہوں نے نواز شریف کو پسندیدہ سیاستدان قراردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے متعلق نمرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے رشتہ کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔اس کی وجہ بتاتے ہوئے نمرہ نے کہا کہ فردوس عاشق انہیں چہرے سے بہت تیز لگتی ہیں ، تاہم ان کی حالیہ ویڈیو منظر عام آنے کے بعد میں ان کے خلاف کچھ بولنا بھی چاہتی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close