تھپڑکھانے کے بعد اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ بچے کے سوال پر فرانسیسی صدر نےکیا جواب دیا

پیرس(پی این آئی)فرانسیسی صدر کے لاسوم صوبے کے دورے کے دوران ایک بچے نے انہیں ایک حیران کن سوال پوچھ کر نہ صرف حیران بلکہ شرمندہ کر دیا۔ بچے نے معصومانہ لہجے میں پوچھا کہ جناب صدر ایک شہری سے تھپڑ کھانے کے بعد اب آپ کے مزاج کیسے ہیں؟ ۔خیال رہے کہ فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کو ملک کے جنوب مشرق میں تائین ہرمیٹیج میونسپلٹی کے دورے کے دوران ایک شخص نے تھپڑ مار دیا تھا۔فرانسیسی اخبار نے خبر دی کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکرون خطے کے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کر رہے تھے۔ ایک طالب علم نے ٹیلی ویژن کیمروں کے سامنے کھڑے ہو کر بات کرنے کے لیے اجازت طلب کرنے خاطر انگلی اٹھائی۔ اس نے پوچھا کیا آپ تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟۔صدر میکروں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اوہ وہ ٹھیک ہیں ، یہ تفریح نہیں تھا اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔پھر انہوں نے بچے کو مزید کہا کہ کسی کو اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا ، یہاں تک کہ اسکول کے صحن میں بھی یہ اچھا نہیں ہے۔ جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں ت

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close