آن لائن رقم ٹرانسفر کرنے کی مفت سہولت ختم

اسلام آباد(آئی این پی ) آن لائن رقم ٹرانسفر کرنے کی مفت سہولت ختم کردی گئی،یکم جولائی سے انٹربینک فنڈز ٹرانسفر فیس کا اطلاق ہوگا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 25 ہزار روپے ماہانہ سے زائد رقم کی ٹرانسفر پر اس رقم کا اعشاریہ ایک فیصد یا 200 روپے، جو بھی کم ہو بینک معاوضہ وصول کریں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بلامعاوضہ انٹربینک فنڈز ٹرانسفر کی حد 25 ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close