اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر حصوں میں زلزلہ، زلزلے کی شدت اور گہرائی کیا تھی؟ عوام میں خوف و ہراس

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈکی گئی، جس کا مرکز مینگورہ سے 20 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے مظفرآباد، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، پشاور اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close