مریم نواز کی پارلیمنٹ کیخلاف بڑی سازش بے نقاب، خواتین اراکین اسمبلی کو بلا کر کیا ہدایات دیتی رہیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) مریم نواز نے چند دن پہلے اپنی لابی کی خاص خواتین کو بلایا اور اِن کو ہدایت کی کہ اسمبلی کا اجلاس چلنے نہیں دینا، مریم نواز اور ن لیگ کی خواتین اراکین اسمبلی کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا کہ چند روز قبل مریم نواز اور ان کی لابی کی خاص خواتین کی ملاقات ہوئی جس میں مریم نواز نے ن لیگ سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت دی کہ اسمبلی کا اجلاس کسی صورت چلنے نہیں دینا- پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کی ذمہ دار اصل میں مریم نواز ہیں- دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی ایک ایسے ہی بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ہیں-فرخ حبیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی مریم نواز نے کروائی کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں خطاب کریں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کو اکھاڑہ بنایا گیا اور ن لیگ کی پوری قیادت نے ہنگامہ آرائی کی سرپرستی کی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدرنے شاہد خاقان عباسی کو ہنگامہ آرائی اور حملے کا حکم دیا۔ یہ رویہ نیا نہیں ہے پہلے بھی مسلم لیگ ن حملے کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نیب اور سپریم کورٹ پر حملہ کرچکی ہے۔ گلو بٹ کا کلچر ن لیگ نے متعارف کرایا۔ن لیگ گجرانوالہ میں ہماری ریلی اور ملتان میں شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر حملہ کر چکی ہے۔ جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا تمام تر ملبہ حکومت پر ڈال دیا اور کہا کہ عمران خان نے کابینہ اجلاس میں شہباز شریف پر حملے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہوا بہت افسوسناک تھا، کل حکومت نے قائدِ حزبِ اختلاف اور اپوزیشن پر حملہ نہیں کیا بلکہ پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے اسے میدان جنگ میں تبدیل کردیا تھا۔ اجلاس کے دوران حکومت اور ن لیگی ارکان کے درمیان ہونے والی لڑائی میں ایک دوسرے پر کتابوں سے حملے کیے گئے، جبکہ سکیورٹی اہل کار بھی اراکین کو روکنے میں ناکام ہوگئے تھے۔جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ سے مدد طلب کی گئی۔ جس کے بعد ایوان کی کشیدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے اضافی سارجنٹ ایٹ آرمز کی خدمات قومی اسمبلی کے سپرد کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close